بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارکی زیرِ صدارت پنجاب کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا
تبدیلی

وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارکی زیرِ صدارت پنجاب کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔جس میں عثمان بزدارپنجاب کابینہ کووزیراعظم کے ویژن کی مطابق کام کرنے پرگائیڈلائن دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکریں گے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب تمام محکموں کے حوا لے سے متعلقہ وزراسے بریفنگ لیں گے جبکہ پنجاب کابینہ کی جانب سے بھی محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،اس کے علاوہ عثمان بزدارپنجاب کابینہ کووزیراعظم کے ویژن کی مطابق کام کرنے پرگائیڈلائن دیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*