Wednesday , February 22 2017
nawaz-sharif2

وزیرا عظم محمد نواز شریف کا سکھ خاندانوں کا شکریہ

وزیرا عظم محمد نواز شریف نے بھارت کے گاؤں جاتی امراء میں ان کے آبائی گھر کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر سکھ خاندانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو یہاں کٹاس راج ہندو مندر میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے حاضرین کو بتایاکہ بھارت میں سکھ خاندان جس طرح ان کے آبائی گھر کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لئے کوششیں کررہے ہیں وہ دل کی گہرائیوں سے ان کے مشکور ہیں ۔ وزیر اعظم نے ذکر کیاکہ امرتسر کے قریب ایک چھوٹا سا گاؤں جاتی امراء ان کے والد میاں محمد شریف کی جائے پیدائش تھا جن کی رہائش گاہ کو اب سکھ برادری کی عبادت گاہ “گوردوارا” میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس گھر کی چوکھٹ کو 1990ء کی دہائی میں سکھ خاندان کی طرف سے شریف فیملی کو پیش کیاگیا اور پاکستان میں ان کی رائیونڈ کی رہائش گاہ جسے بعد ازاں جاتی امراء کانام دیا گیا میں نصب کردیاگیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ان کے بھائی میاں شہباز شریف چند سال قبل بھارت کے قصبے جاتی امراء میں اپنے پردادا کی قبر پر بھی گئے تھے۔