ووٹ کو عزت دینے والوں کا رویہ آج پوری قوم نے دیکھا، فیاض الحسن چوہان

لاہور (ویب‌ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب میاں فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والوں کا رویہ آج پاکستانی قوم نے دیکھ لیا ہے. ن لیگ کے کئ ممبران اسمبلی نے شہباز شریف چھوٹو کی قیادت میں غنڈہ گردی کی، ہر غنڈہ گردی کے اوپر حمزہ شہباز کے چہرے پر مسکراہٹ تھی. ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن اگلے دو ہفتے بھی شہباز شریف کا چہرہ نہیں دیکھ سکیں گے. جنہوں نے عوام کا پیسا کھایا ہے ادارے کرپشن کی ایک ایک پائی کا حساب لینگے.