333471_41721517

وکلانے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑکرزخمی کردیا

لاہور کی سیشن کورٹ کے باہروکلانے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔پولیس کے مطابق بدھ کو وکیل ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے،ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے روکاتووکلانے تشددکیا۔زخمی اہلکاروں کوطبی معائنے کیلئے اسپتال بھجوادیاگیا۔طبی معائنے کے بعدوکلا ء کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔