Buy website traffic cheap

عثمان بزدار

وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا

لاہور(ویب ڈیسک): تبدیلی کے نعرے ٹھس ہوگئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحصیل ہسپتال میاں چنوں آمد پر ایمرجنسی بلاک عوام کےلئے بند کردیا گیا اورسکیورٹی اہلکار وں کے ایمر جنسی میں آئی بچی کو ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا. ۔سکیورٹی گارڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر ایمر جنسی کا دروازہ لا ک کردیا تھا۔ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہوگئی۔ خیال رہے کہ پروٹوکول نہ لینے کے تحریک انصاف اور نئی حکومت کے نعرے کے بعد پروٹوکول کی وجہ سے عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔