Buy website traffic cheap

تبدیلی

پاکستان تحریکِ انصاف کے سردارعثمان بزدار نے پنجاب کے چھبیسویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ,قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ان سے حلف لیا۔ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، اس موقع پر قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی، نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاؤس موجود تھے۔میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ ہو گا، سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانت داری سے خرچ کریں گے۔اس سے قبل عثمان بزدار اپنے عہدے کا حلف لینے کے لیے سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی گاڑی میں گورنرہاؤس پہنچے۔