the-economistt

پاکستان تمام اسلامی ممالک میں سب سے تیز معاشی ترقی کرے گا

معاشی اور مالیاتی پہلوؤں پر لندن کے معروف ترین جریدے ’’اکنامسٹ‘‘ کے مطابق اس سال تمام اسلامی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی ترقی سب سے تیز رہے گی۔اکنامسٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والا ڈیٹا ہر دو دن بعد شائع کیا جاتا ہے۔ اس انٹرایکٹو ویب سائٹ پر مختلف ممالک کے معاشی، مالیاتی اور اقتصادی اشاریئے دکھائے جاتے ہیں۔ اسی ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے عشرے میں پاکستان میں ترقی کی شرح 5 فیصد پر برقرار رہے گی۔اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی شرح نمو رفتار کے لحاظ سے انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی اور مصر سے آگے رہے گی، پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح اس سال 5.3 تک رہے گی، اس طرح پاکستان کی معاشی ترقی اسے دنیا کا پانچواں سب سے اہم ملک بناتی ہے۔