nawaz-sharif

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع موجود ہیں۔ نوازشریف

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وزیرمعیشت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں اقتصادی، معاشی اور توانائی کے شعبوں میں جاری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک موثراصلاحاتی پروگرام پرعمل پیراہے اور علاقائی رابطوں کا فروغ ہماری ترقی کی حکمت عملی کے 7 ستونوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع موجود ہیں، گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان کی شرح نمو 4.84 فیصد سے زائد رہی، پاکستان کرغستانی حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کو سراہتا ہے جب کہ کاسا 1000 منصوبہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *