west-indies-team

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کو 2ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے کی دعوت دے رکھی ہے، ممکنہ وینیو لاہورمیں پہلا مقابلہ 18 اوردوسرا 19 مارچ کو شیڈول کیا جائے گا، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے صدرعظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کیلیے اپنی سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔انھوں نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم  پاکستان بھیج رہا ہے، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں، فیکا کی تشویش کے باوجود اپنے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرینگے۔

عظیم بصارت نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پی سی بی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *