Buy website traffic cheap

سینیٹ الیکشن

پروڈکشن آرڈرزکے باوجودشہبازشریف کی قومی اسمبلی میں شرکت مشکوک، اہم کاروائی سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): لاہورسے اسلام آباد جانیوالی پروازجس میں قومی احتساب بیوروکی ٹیم نے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کروانے کے لیے لیکر جاناتھا وہ منسوخ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہبازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے. کیونکہ پی آئی اے لاہورسے اسلام آباد جانیوالی تاحال کوئی پروازدستیاب نہیں ہے. پی آئی اے حکام کے مطابق پروازطیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے. یادرہے کہ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصراجلاس میں شرکت کرنے کے لیے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کرچکے ہیں.