بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پنجاب پولیس کی اہمیت کا بخوبی احساس ہے؛ وزیراعلیٰ پنجاب
تبدیلی

پنجاب پولیس کی اہمیت کا بخوبی احساس ہے؛ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک) ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ایک سچا پولیس آفیسر غیر جانبداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے، پولیس کی وردی کی حرمت کا تقاضا ہے کہ آپ ایسا کام کرے کے قابل فخر بن جائیں، عوام کی خدمت کے لئے دیانت سے کام کریں، مظلوم کی مدد کریں، ہمیں پنجاب پولیس کی اہمیت کا بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہا صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے، جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل مہیا کریں گے، پولیس کی تربیت اور جدید اسلحہ کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*