پٹرول

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، چیف جسٹس ایکشن میں آگئے

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں‌ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی قیمت اورقیمت فروخت میں بہت فرق ہے. ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھی ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالرکا ریٹ بڑھنا ہے۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ بڑھائی گئی قیمتوں کا صحیح‌ جواز پیش کریں اور غیر جانبدار ماہرین کو عدالت کی معاونت کے لیے بلائیں۔