shahid-khaqan

پیٹرول اور ڈیزل بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کے حق میں ہوں

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی این جی کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے ،اگر سی این جی مالکان سی این جی قیمت زیادہ بڑھائیں گے تو لوگ پیٹرول استعمال کریں گے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی این جی پیٹرول کی جگہ ایک متبادل فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور اس کی قیمتوں کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب اسے ڈی ریگولیٹ کر کے سی این جی مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پیٹرول اور ڈیزل بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کے حق میں ہوں ،سی این جی کی قیمت زیادہ ہوگی تو لوگ اسے چھوڑ کر پیٹرول استعمال کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *