ppp-flag

پیپلز پارٹی نے ٹیکسٹائل پیکیج مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹیکسٹائل پیکیج کو مسترد کردیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیکسٹائل پیکیج ایک ڈرامہ ہے،ٹیکسٹائل پیکیج کا حشر بھی کسان پیکیج کی طرح ہوگا،ٹیکسٹائل پیکیج الیکشن مہم کے طور پر استعمال کی جائے گی ۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی اور گیس کی قیمت ناقابل برداشت ہو چکی ہے،حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ٹیکس ری فنڈز کے لیے ایف بی آر کا نظام ٹھیک نہیں کیا۔ انہوں نے یونی ویژن نیوز سے کہا کہ ٹیکس ری بیٹس کے نام صنعتکاروں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے،حکومت کے پاس برآمدات کو بڑھانے کا کوئی پلان نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *