خیبر پختونخوا

چیف جسٹس پاکستان نے تاحکمِ ثانی موبائل کارڈزپر ٹیکس ختم کرکے پاکستانیوں کو خوش کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل کارڈز پر عائد ٹیکس کو تاحکمِ ثانی معطل کردیا ہے ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ نئے آرڈرز تک ٹیکس معطل رہے گا اور عوام کو پورا بیلنس ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا تھاکہ ٹیکس کٹوتی صرف دس دن کے لیے معطل ہے یادرہے کہ سپریم کورٹ نے رمضان میں گیارہ جون کو موبائل کارڈزپر تمام عائد ٹیکسزمعطل کردیے تھے تاہم ایف بی آرنے پندرہ دن کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد نیا ٹیکس سسٹم نافذ کیا جانا تھا۔