بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی کو بڑاجھٹکادیدیا، اہم رہنماء کیخلاف کاروائی کا حکم
ثاقب نثار

چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی کو بڑاجھٹکادیدیا، اہم رہنماء کیخلاف کاروائی کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی رہنما عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس نے تین روز میں عمران شاہ ، پی ٹی آئی اور متاثرہ شہری سے جواب طلب کر لیاہے ۔یاد رہے کہ تین روز قبل پی ٹی آئی کے رہنما عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو سٹر ک پر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد تحریک انصاف نے اس کا نوٹس لیا اور عمران علی شاہ بھی شہری سے معافی مانگنے کیلئے اس کے گھر جا پہنچے اور پھر تفصیل سامنے آئی کہ وہ ایک سرکاری افسر ہیں ۔پی ٹی آئی کی جانب سے عمران علی شاہ کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے جبکہ کمیٹی نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*