mw-fc855_bridge_20161229230700_zh

چین میں دو پہاڑوں کے درمیان لمبا اور بلندترین پل تیار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین میں دو پہاڑوں کے درمیان لمبا اور بلندترین پل تیار، پل دو پہاڑوں کے درمیان 570 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں دنیا کا بلند ترین پل سیاحوں کیلئے کھول دیا گیاہے یہ پل دو پہاڑوں کے درمیان 570 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے اور چین کے صوبوں یونان اور گوئی ڑو کوآپس میں ملاتا ہے ۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے عمودی فاصلے کے لحاظ سے یہ دنیا کا بلند ترین پل ہے۔ پل بئی پان جیانگ وادی میں دو پہاڑوں کے درمیان پانچ سو ستر میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ لوہے کی تاروں سے بندھا،ہوا میں معلق پل ایک کلو میٹر تین سو اکتالیس میٹر طویل ہے۔ اس کی تعمیر کا کام 2013میں شروع ہوا تھا اور اس پر15 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔