بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ صحت پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دبنگ نوٹس لیتے ہوئے اہم اعلان کردیا
پنجاب

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ صحت پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دبنگ نوٹس لیتے ہوئے اہم اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے لاہور کے جنرل ہسپتال میںسیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مریضوں کے لواحقین پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کا کہناتھا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ یاد رہے کہ لاہور کے جنرل ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر وزیر صحت یاسمین راشد نے نوٹس لے لیاہے ۔یاسمین راشد کا کہناتھا کہ ہم ہسپتالوں میں چائلڈ سینٹرز بنانا چاہتے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*