Wednesday , February 22 2017
donald-trump

ڈیل کی پیشکش، قبول کرنے سے انکا رکردیا،ٹرمپ کا انکشاف

امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے انکشاف کیاہے کہ ان کے اماراتی دوست حسین سنجوانی نے انہیں دبئی میں سرمایہ کاری سے متعلق ڈیل کے لیے پچھلے ہفتے دوارب ڈالر کی پیشکش کی تھی مگرانہوں نے قبول کرنے سے انکارکردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزڈونلڈٹرمپ نے امریکاکاصدرمنتخب ہونے کے بعدپہلی پریس کانفرنس کے موقع پر اپناکاروبار بیٹوں کوسونپ دیا۔ یہ انکشاف بھی کیاکہ صدارت کاعہدہ لینے کے سبب ہی انہوں نے اپنے عظیم اماراتی دوست حسین سنجوانی کی اہم پیشکش قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہی مجھے انتہائی باکمال شخص حسین ڈاماک کی جانب سے جوکہ مشرق وسطی میں عظیم ڈیویلپرہیں اورمیرے دوست ہیں،انہوں نے دبئی میں 2ارب ڈالر کی ڈیل کرنیکی پیشکش کی ، مگرمیں نیانکارکردیا۔رئیل اسٹیٹ کاروبار کی عالمی سطح پر جانی پہچانی شخصیت حسین علی سنجوانی امیر ترین افراد کی فہرست میں 527 ویں نمبر پر ہیں تاہم امریکی میگزین فوربز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وہ تیسرے امیر ترین فرد ہیں۔