weapons

کراچی،قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق قبرستان سے بر آمد ہونے والے اسلحے میں 2ایس ایم جی،5میگزین،3تیس بورپستول،ایک ریپیٹر،2 سیون ایم ایم رائفلیں، مختلف اقسام کی گولیاں اور 2 بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا، جو شہرمیں بیامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔