بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> کولمبیا بمقابلہ انگلینڈ پری کوارٹرفائنل فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کا 10واں بدترین میچ قرار
فیڈریشن

کولمبیا بمقابلہ انگلینڈ پری کوارٹرفائنل فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کا 10واں بدترین میچ قرار

لاہور(ویب ڈیسک):فٹبال ورلڈکپ میں انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل کو فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کا 10واں بدترین میچ قراردے دیا گیاجس میں کولمبیا کے کھلاڑی نے برطانوی فٹبالرکے چہرے پر ٹکرماری دی تھی اور میچ کے دوران کھلاڑیوں میں کئی بار تلخی ہوئی۔اس حوالے سے معروف نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا بدترین میچ 1962کے میگاایونٹ میں اٹلی اور چلی کے درمیان کھیلا گیا ،سان تیاگو میں کھیلے گئے میچ شروع ہونے کے محض 12سیکنڈ ز بعد ہی چلی کے کھلاڑی لڑپڑے اور اٹلی کے کھلاڑیوں کو ماراپیٹا۔ 2010کے ورلڈکپ میں جوہانسبرگ میں سپین اور ہالینڈ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں کو ریکارڈ 14کارڈ دکھائے گئے ان میں 5کارڈ صرف 13منٹ کے دوران دکھائے گئے ،اسی میچ میں ہالینڈ کے نگل ڈی جانگ نے سپین کے ڑابی الانسو کے سینے پر زور سے فلائنگ کک بھی ماری تھی یہ فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بدترین میچ قرار پایا۔تیسرے نمبر پر 1966میں کھیلا گیا انگلینڈ اور ارجنٹائن کا میچ ہے جو ویمبلے سٹیڈیم لند ن میں کھیلا گیا ،اس میچ میں فاؤل پلے کے علاوہ انگلینڈ کے منیجر ایلف رامسے کو ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کو جانور کہنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔1982میں بارسلونا میں کھیلے گئے اٹلی اور ارجنٹائن کو چوتھے بدترین میچ کا درجہ حاصل ہے ،اس میچ میں اٹلی کے دفاعی کھلاڑی کلاڈیو جینٹل نے ڈیاگو میراڈونا کو روکنے کے چکر میں 23فاؤل کئے اور حتمی طور پر اسے ریڈکارڈ کا سامناکرناپڑا۔اٹلی کے شہر میلا ن میں 1990کے میگا ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں مغربی جرمنی اور ہالینڈ کے کھلاڑیوں کو درجنوں بار تکرار اورہاتھاپائی نے اس میچ کو 5ویں بدترین میچ کا درجہ دلا دیا۔جرمنی کے شہر نورمبرگ میں2006میں پرتگال اور ہالینڈ کے کھلاڑیو ں کے فاؤل پلے کے باعث 4ریڈاور 16پیلے کارڈ دکھائے گئے۔1986میں میکسیکو میں کھیلے گئے سکاٹ لینڈ اور یوروگوئے کے میچ شروع ہونے کے 56سیکنڈ بعد پہلا ریڈ کارڈ دکھایا گیا اس کے باوجود یہ میچ پرتشددثابت ہوا اور کھلاڑیوں نے کئی بار ایک دوسرے کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کی۔1966میں لیور پول میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال کے کھلاڑیوں نے برازیل کے شہرہ آفاق فٹبالر پیلے کو روکنے کیلئے انہیں کئی بار زخمی کردیا ،جس کے باعث یہ فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کا 8واں بدترین میچ بنا۔1990میں میلا ن کے میدان میں کیمرون نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دی تاہم اس میچ میں کیمرون کے کھلاڑیوں کا فاؤل پلے بھی عروج پر رہا اور انہوں نے ڈیاگو میراڈونا کو شدید زخمی کردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*