بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> گوگل غیر محفوظ ہو گیا ،گوگل نے صارفین کے ان باکس تک رسائی دینے کا اعتراف کرلیا
گوگل

گوگل غیر محفوظ ہو گیا ،گوگل نے صارفین کے ان باکس تک رسائی دینے کا اعتراف کرلیا

کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے مقبول سرچ انجن ‘گوگل’ نے صارفین کے تھرڈ پارٹیز کمپنیوں کو ان باکس تک رسائی دینے کا اعتراف کرلیا۔گوگل نے اس بات کی تصدیق امریکی قانون دانوں کو لکھے گئے ایک خط میں کی ہے جس میں گوگل نے وضاحت کی ہے کہ تھرڈ پارٹی ڈیولپرز جی میل اکاو¿نٹس تک رسائی اور شئیرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گوگل پالیسی چیف سوسان مولیناری کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 100 سے زائد ایپلی کیشنز جی میل اکاو¿نٹس کے اِن باکس کا ڈیٹا اسکین اور شئیر کرسکتی ہیں اور ایسا اس صورت میں ممکن ہو سکے گا جب ڈیولپرز صارف کا ڈیٹا کمپنیوں سے شیئر کریں گے۔دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد گوگل کی جی میل سروس استعمال کرتے ہیں اور صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی سے شیئر کرنے پر صارفین نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف ایپلی کیپش بنانے والے ڈویلپرز ہی جی میل صارفین کی ای میلز نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ دیگر کمپنیوں کو بھی رسائی حاصل ہوگی۔گوگل کے پالیسی چیف نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پرائیویسی پالیسی صارفین کے لیے قابل رسائی ہے کہ وہ اس پر نظرثانی کرسکیں اور گلوگل کی جانب سے ڈیٹا شیئر کرنے سے قبل صارفین کو اس کی اجازت دینا ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*