rukhsana noor

ہردلعزیز رخسانہ نور اپنے چاہنے والے کو غگمین چھوڑ گئیں

لاہورمیں پاکستان کے معروف فلم سازسید نورکی اہلیہ رخسانہ نور58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں، رخسانہ نور 15 سال سے کینسرکے مرض میں مبتلا تھیں، وہ صحافی اورشاعرہ بھی تھیں جنہوں نے پاکستان کی متعدد فلموں کے گانے بھی لکھے، رخسانہ نور نے پنجاب کی متعدد جامعات میں درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیئے جب کہ اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا۔فلم سازسید نور رخسانہ نورسے 1984 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سید نوراوررخسانہ نورکے 3 بیٹیاں اورایک بیٹا ہے تاہم سید نورکی پاکستانی اداکارہ صائمہ نور سے دوسری شادی کے بعد رخسانہ نورنے ایک بیٹی کے ہمراہ الگ رہنا شروع کردیا تھا۔