pen

ہوا میں سیاہی معلق کر دینے والا انوکھا پن

میکس بوگ اور پیٹر دلورتھ نامی موجدوں نے ایک نادر و یکتا پین ایجاد کیا ہے جو ہوا میں لکھتا ہے۔ اس پین میں پلاسٹک تھریڈ کا ایک رنگا رنگ اسپول فیڈ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد یہ تھریڈ گرم پلاسٹک کی صورت میں باہر اس کی نوک سے باہر نکلتا ہے جو بعد میں ٹھنڈا ہوکر فوری طور پر ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس کی مدد سے بعد میں ہوا میں کسی بھی سطح پر ٹھوس تھری ڈی اسٹرکچر کا خاکہ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ نادر پی3Doodler کہلاتا ہے جس کا وزن لگ بھگ 7 اونس یا 198 گرام ہے اور اس کی لمبائی سات انچ یعنی 17.7 سینٹی میٹر ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی ٹیکنکل معلومات کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی سافٹ ویئر درکار ہے، اسے پلگ کے ذریعے کسی ساکٹ میں لگاکر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میکس اور پیٹر کو اب تک اپنے اس تھری ڈائی مینشنل پین کے لیے 2.2 ملین ڈالرز مالیت کے ایڈوانس آرڈر مل چکے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ ان آرڈرز کو پورا کردیں گے اور اپنی یہ پراڈکٹ اس سال کے موسم خزاں تک لانچ کردیں گے