Buy website traffic cheap

آتش

آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں خوفناک تباہی، 24 افراد لقمہ اجل بن گئے

میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے قصبے تلتیپیک میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے. تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں لگنےوالی آگ دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک دھماکے میں تبدیل ہوگئی. ہلاک ہونے والے 24 افراد میں‌ 2 پولیس اہلکار جب کہ 4 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ امدادی کاموں میں تقریباً 300 کے قریب پولیس اہلکار اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے.