Buy website traffic cheap

کرتارپورراہداری

آرمی چیف کا پاکستانی قوم کے نام بڑا پیغام، دہشتگردی ختم کرنیکا عزم

راولپنڈی ( ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر لڑنا ہوگا ، دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے بہادری اور کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور فوج نے متحد ہوکر دہشت گردی کو شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ملک دشمن عناصر کو ہرصورت شکست دیکر دم لیں گے۔