Buy website traffic cheap


آیان علی کہاں ہیں اور کن مسائل سے دوچار ہیں انہوں نے اپنی کس خواہش کے لیے کوششیں تیز کردیں

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ایان علی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ایان علی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے وہ ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔

ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں اشتہاری قرار

ماڈل ایان نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے موقع دیا جائے۔

ایان علی نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ کسٹمز عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔

واضح رہے کہ کسٹمز عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔