Buy website traffic cheap

نوازشریف

العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک بارپھر اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت منتقل کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی،سابق وزیراعظم کوسخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا انہیں جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی دروازے سے احتساب عدالت لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب کے دو مقدمات کی سماعت کریں گے، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت کے باہر جمع ہے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔