Buy website traffic cheap

دھاندلی

الیکشن سے پہلے ہی جیپیں کام دکھانے لگیں، دھاندلی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک): سندھ کے شہر عمر کوٹ کے علاقے پاکستان چوک جہاں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور الیکشن لڑرہے ہیں پاکستان رینجر ز نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے دھاندلی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ رینجرز نے معمول کی تلاشی کے دوران ایک جیپ کو چیک کیا تو اس میں بڑی تعد ادمیں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے رینجرزنے بیلٹ پیپرزکو قبضے میں لیکر جیپ میں سوار پانچ افرادکو حراست میں لے لیا ہے۔