Buy website traffic cheap

ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندرپارپاکستانیوں کے الیکرانک ووٹنگ رجسٹریشن کے متعلق اعدادوشمارجاری کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن کے اعدادوشمارجاری کردیئے جبکہ اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 ستمبرہے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن کے اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ15 روزگزرنے کے باوجودانٹرنیٹ ووٹنگ کیلئے صرف ایک فیصدووٹررجسٹرڈہوسکے ،انٹرنیٹ ووٹنگ کیلئے اب تک رجسٹرڈووٹرزکی تعداد 6 ہزار 319 ہے جبکہ اس کے لئے بنائے گئے ابتدائی اکاونٹس کی تعداد 9 ہزار 965 ہے۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن سے متعلق 364 شکایات موصول ہوئیں اور37 حلقوں کی انتخابی فہرستوں میں تارکین وطن کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزارہے جبکہ اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 ستمبرہے۔