Buy website traffic cheap


الیکشن کمیشن کی سخت ضابطہ اخلاق سے امیدوار ان پریشان ،انتخابی مہم چلنا مشکل ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ انتہائی سخت انتخابی ضابطہ اخلاق سے امیدوار ان پریشان انتخابی مہم چلنا مشکل ہو گیا ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں اوربلدیاتی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری ،نہ کوئی بڑے سائز کے بینرز،پوسٹرز الیکشن کا سماں نظر نہیں آتا ،ووٹر بھی پریشان یہ کیسا الیکشن ہے ، دوسری جانب ضلع بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ ٹیموں سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے سرگرم عمل ہیں جو اپنی رپورٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کو روزانہ کی بنیاد پر فراہم کررہے ہیں۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ٹیموں کی موصول شدہ رپورٹس پر خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں کو وضاحت کے لئے طلب کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز مےئر میونسپل کارپوریشن محمد رزاق ملک،مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز بابرگجر،پی ٹی آئی کے امیدوار نواب شیر وسیر،چوہدری ظہیر الدین،علی اختر خاں ڈپٹی کمشنر کے روبرو پیش ہوئے جنہیں بڑے سائز کے بینرز،پوسٹرزلگانے،آتش بازی کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر امیدواروں کی طرف سے آئندہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کی یقین دہانی پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں وارننگ جاری کی اور تاکید کی کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تمام نکات سے بخوبی آگاہ رہتے ہوئے اس کی پابندی کویقینی بنائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں کی سزا یا ان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریر کیا جائے گا۔انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ خود اور ان کے سپورٹرز اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے باز رہیں۔ اس سلسلہ میں امیدوار ان کا یہ کسی تاجر ،وکلاء ،یا کسی اور تنظیم کا الیکشن ہوئی اس پر بھی اقدر پابندی نہیں ہوتی یہ قومی انتخابات ہیں ایسے الیکشن تو کبھی ہوئے ہم ووٹرز کو بھی نہیں بتایا سکتاہے کہ ہمارا حلقہ یہ ہے اور نشان یہ ہے علاقہ میں بڑے سائز کے بینرز،پوسٹرز سے الیکشن نظر آتا ہے اگر یہ حال رہا تو ووٹر ز بہت کم نکلے گئے اس سے عام ووٹر ز بھی پریشان ہے،دوسری جانب انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب جن امیدواروں اوربلدیاتی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ان میں مسلم لیگ(ن) کے میاں عبدالمنان،راناافضل،صفدر شاکر،علی اکبر،رانا علی عباس،پی ٹی ائی کے علی افضل ساہی،شیخ خرم شہزاد،فیض اللہ کموکا،محبوب عالم سندھو،ڈاکٹر اسد معظم،پی پی پی کے طارق محمود باجوہ،ایم ایم اے کے رانا عبدالوحید،آزاد امیدوار میاں ساجد الرحمن،رانا ندیم ارشد،چےئرمین یونین کونسل میاں محمد سعید،عتیق الرحمن،اعظم مجید گجرودیگر شامل ہیں۔