Buy website traffic cheap

میولوت چاوش اولو

امریکہ ، جاپان، چین اور ایران کے وزرائے خارجہ کے بعد کونسے اہم اسلامی ملک کے وزیرِ خارجہ پاکستان آرہے ہیں، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ترکی کے وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران صدر رجب طیب اردگان کا اہم پیغام وزیراعظم عمران خان کو پہنچائیں گے اور پاکستان کے نئے صدرمملکت عارف علوی کو ترک صدر اور اپنی جانب سے مبارکباد بھی پیش کریں گے۔