Buy website traffic cheap

آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹرزکی موجیں ختم ، آئی سی سی نے لیگزمیں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی نے کرکٹرز کو سال میں 3 ٹوئنٹی لیگز تک محدود کرنے پر غور شروع کردیا۔دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بھرمار کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز کے شیڈول متصادم ہونے کے ساتھ آئی سی سی حکام کیلیے انتظامی مشکلات بھی بڑھ چکی ہیں،نجی نوعیت کے مقابلوں پر کڑی نظر رکھنا بھی آسان نہیں ہوتا،پی سی بی پہلے ہی اپنے کرکٹرز کو سال میں2 لیگز تک محدود کرنے کا فیصلہ کرچکا،بنگلہ دیشی بورڈ نے بھی یہی پالیسی وضع کرلی تھی، بھارتی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے سوا کسی بھی لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ڈبلن میں جاری اجلاس میں رکن ملکوں نے اس بات پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا کہ کرکٹرز کو سال بھر میں صرف 3 لیگز تک محدود کردیا جائے،دوسری جانب ایسوسی ایٹ ملکوں کو اس نوعیت کے ایونٹس کرانے کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل فل ممبرز کو ٹی ٹوئنٹی لیگز کیلیے آئی سی سی سے کسی این اوسی کی ضرورت نہیں پڑتی تھی لیکن ایسوسی ایٹس کو رسمی کارروائی کے بعد اجازت دینے میں کسی توقف سے کام نہیں لیا جاتا تھا،اب یہ پالیسی بھی تبدیل ہوگی،بلا رکاوٹ شیڈول کی جانے والی ناروے، کینیڈا، نیپال اور ابوظبی کی لیگز اس سے متاثر ہوں گی۔اس حوالے سے حتمی فیصلے اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں متوقع ہیں۔