Buy website traffic cheap

پاکستان کرکٹ بورڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں جاری، پی سی بی حکام نیوزی لینڈ کو رام کرنے میں مصروف

لاہور(ویب ڈیسک): ) انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے کیلیے پی سی بی کی نگاہیں کیویز پر مرکوز ہیں۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر بتدریج جاری ہے،ہم راتوں رات کسی بہت بڑے قدم کی توقع نہیں کر سکتے تاہم درست ٹریک پر ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ حوصلہ افزا بات چیت ہوئی لیکن بہت سارے معاملات کو ذہن میں رکھنا پڑتا ہے، ایف ٹی پی میں فی الحال دونوں ٹیموں کیلیے باہمی مقابلوں کی کوئی گنجائش ہی نظر نہیں آ رہی، اس صورتحال میں مناسب ترین پالیسی یہی ہے کہ یو اے ای یا ملائیشیا میں ہم سے ہوم سیریز کھیلنے کیلیے آنے والی ٹیموں کو 2یا 3 میچز کھیلنے کیلیے پاکستان بلائیں، ایک ایک کرکے ٹیموں کی پاکستان آمد ہو گئی تو دوسروں کو بھی قائل کرنا آسان ہوتا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان کی اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہیں۔ ان میں سے کیویز سے پاکستان آنے کیلیے درخواست کی ہے، انھوں نے حوصلہ افزا جواب بھی دیا البتہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو مکمل مطمئن کرنا ہو گا، آئی سی سی کی نامزد کردہ ایسٹرن اسٹار کمپنی پاکستان میں سیکیورٹی حالات کا جائزہ لینے کیلیے آئے گی،ہماری طرف سے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے چند میچز کھیل لیے تو آسٹریلیا کو بلانے کیلیے بھی کیس مضبوط ہو جائے گا، اس کے بعد ہم انگلینڈ سے بھی زیادہ پْر اعتماد انداز میں بات کر سکیں گے،پی ایس ایل کا معاملہ بھی اسی طرح کا ہی ہے، امید ہے کہ فرنچائزز پوری کوشش کرینگی کہ کھلاڑیوں کیساتھ معاہدے کرتے ہوئے انھیں پاکستان میں کھیلنے کیلیے بھی ذہنی طور پر تیار کریں۔