Buy website traffic cheap

رابطے

اپوزیشن کی حکومت مخالف اے پی سی کا امکان، رابطے شروع کر دئیے گئے

اسلام آباد (یواین پی ) اپوزیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا قوی امکان ہے۔حزب اختلاف نے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔اس سے قبل آصف زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف قرارداد لانے کی بھی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے 31 اکتوبر کو کل جماعت کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے میزبان مولانا فضل الرحمان ہوں گے جب کہ تمام انتظامات بھی وہ خود کریں گے۔