Buy website traffic cheap

سپریم کور ٹ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے پاکستان نے انٹرپول کو خط لکھ دیا، سپریم کورٹ نے بھی نیا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اسحاق ڈار کیس سے متعلق سماعت ہوئ جس میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دے دی ہے، تاہم وارنٹ جاری کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ انٹرپول نے کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاسپورٹ منسوخ کیا تو اسحاق ڈار کو واپس نہ آنے کا بہانہ مل جائے گا، جسٹس سردار اسحاق نے استفسار کیا کہ کیا اسحاق ڈار کے مفرور ہونے کی بنیاد پر جائیداد ضبط کی گئی؟۔ جس پر اٹارنی جنرل کر کہنا تھا کہ کیس کیساتھ ان کی جائیداد بھی منسلک کی گئی ہے. جس پر چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی ہے.