Buy website traffic cheap

عمران خان

ایران سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنا امریکہ کو بھاری پڑگیا، دنیائے اسلام کی عظیم شخصیت نے کھری کھری سنادیں

لاہور(ویب ڈیسک): ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکا جوہری معاہدے سے نکل کر دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم ایران کیساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔امریکا نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے جبکہ یورپی یونین اس عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کیساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے اور نہیں لگتا کہ وہآئندہ امریکی انتخابات میں پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔