Buy website traffic cheap

ایشیاء کپ

ایشیاکپ: انتظارکی گھڑیاں ختم، افتتاحی میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 آج ہفتہ سے دبئی میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے سرفراز احمد کی قیادت میں پہلے ہی دبئی موجود ہے اور ان دنوں پریکٹس سیشن میں مصروف ہے، انتظار کی گھڑیاں ختم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ، ٹورنامنٹ 15 ستمبر ’’آج‘‘سے دبئی میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے، پاکستانی ٹیم نے دبئی پہنچنے کے بعد مسلسل تین دن جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو پریکٹس کی اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانک کانگ کے خلاف کھیلے گی۔اس سے قبل آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2014 میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی جیتی تھی تب آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز تھے۔ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان،، بھارت،، سری لنکا،، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ ایونٹ جیت کر ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراؤنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے جبکہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کیلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا ہے اور میچ کے لئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کی گئیں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کو اب تک سب سے زیادہ 6 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے بلوشرٹس نے 1984 1988 1990-91 1995 2010 اور 2016 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا سری لنکا 5 بار 1966 1997 2004 2006 اور 2014 میں ایشیائی چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔