Buy website traffic cheap

روہیت شرما

ایشیاکپ 2018: پرجوش روہیت شرما پاکستان سے سخت مقابلے کیلئے تیار

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بیٹسمین اور قائم مقام کپتان روہیت شرما پاکستان سے سخت مقابلے کیلئے تیار ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ بہترین کرکٹ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کیخلاف ایشیاء کپ میں عمدہ کھیل پیش کریں گے۔واضح رہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان 19 ستمبر کو گروپ اے میں مقابلہ طے ہو چکا ہے اور ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں قیادت کے فرائض نبھانے والے روہیت شرما کا گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کی ٹیم بارہ سال کے بعد یو اے ای میں واپسی کیلئے پرجوش اور آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے اس خطے میں واپسی کی خوشی محسوس کر رہے ہیں اور ان کیلئے یہاں کھیلنا ورلڈ کپ سے قبل سیکھنے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔پاکستان کیخلاف پندرہ ماہ کے بعد میدان میں اترنے سے متعلق روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں بھی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان کیخلاف کھیلنے کے حوالے سے جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس معرکے کے منتظر ساتھی کھلاڑی اس میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے لیکن اس کیلئے انہیں اس مقابلے پر تمام تر توجہ مرکوز رکھنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے جس کیخلاف مقابلہ ہمیشہ دلچسپی کا باعث ثابت ہوتا ہے۔ دفاعی چیمپئن ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کیلئے پرجوش ہے لہٰذا ابھی اس بات کا تعین کرنا کافی مشکل ہے کہ کون سی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔