Buy website traffic cheap


ایشیا کپ 2018: پاکستانی پیسرزعثمان خان شنواری اور محمد عباس نے بھارتی بلے بازوں کو شکارکرنے کے لیے نگاہیں جمالیں

لاہور(ویب ڈیسک): عثمان شنواری نے ہانگ کانگ کے بعد بھارتی بیٹسمینوں کونشانے پر رکھ لیا۔پیسر کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف ریورس سوئنگ سے مدد ملی، 5 بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنا ہدف ہے، ہانگ کانگ کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موسم اچھا تھا، گزشتہ سال اکتوبرمیں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں میچ کے دوران کافی گرمی تھی، خیال تھا کہ اب زیادہ گرمی ہو گی تاہم موسم اچھا تھا اورکھیلنے کا مزہ آیا۔ میچ میں بولنگ کے دوران پاؤں کا انگوٹھا جوتے سے لگنے کے باعث خون آنے لگ گیا اور میدان سے باہر جانا پڑا، فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگلا میچ کھیلنے کیلیے پوری طرح تیار ہوںمحمد عباس بھی ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے منتظر ہیں،پیسر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کی فتح کے لیے پر امید ہوں، کاؤنٹی میں اچھا تجربہ حاصل ہوا، ٹیم کو ضرورت ہوئی تو محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد عباس نے ایشیا کپ میں شریک پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ ہی کانٹے دار اور ایک بڑا موقع ہوتے ہیں،بڑی بیتابی سے روایتی حریفوں کے میچ کا انتظار کررہاہوں،میری خواہش ہے کہ گرین شرٹس نہ صرف کہ بھارت کیخلاف کامیابی حاصل کریں بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں۔