Buy website traffic cheap

پنجاب

این اے 125سے ایازصادق اور پرویز ملک کو بھی الیکشن لڑنے کے لالے پڑگئے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایک اور کھڑاک

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کی امیدواربرائے این اے ایک سو پچیس ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے متوقع امیدواران سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اور پرویز ملک کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہائیکورٹ میں مؤ قف اختیارکیا کہ دونوں نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے اور ان کے کاغذات کو حقائق کے برعکس منظورکیا گیااس لیے عدالت ان کے کاغذاتِ نامزدگی کو مستردکرے۔