Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

این اے 140: سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 140 قصورمیں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظورکرلی اور حلقے میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا حکم بھی کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست آنے پر ٹربیونل 3 ماہ میں فیصلہ کرے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے این اے 140 قصور میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے طالب نکئی نے دوبارہ گنتی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،عدالت نے دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظور کر لی اور حلقے میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرا دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست آنے پر ٹربیونل 3 ماہ میں فیصلہ کرے۔