Buy website traffic cheap

پیمرا

ایک انار سو بیمار، پی ٹی آئی کے ایک اور رہنماء وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے امیدوار بن کر سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اور ترجمان فوادچوہدری نے اپنے حلقے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بھی پارٹی کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے لیے زیرِ غورہے اگر ایسا ہوتاہے تو یہ ہمارے علاقے کے لیے فخر کی بات ہے اس اقدام سے علاقے کا نقشہ ہی بدل جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ چوہدری نثار علی خان کو یہ موقع ملا تھا لیکن انہوں نے ضائع کردیا اب ان کی گاڑی چھوٹ گئی ہے اورصرف ایک حلقے کے امیدواربن کر رہ گئے ہیں۔