Buy website traffic cheap

جاوید ہاشمی

بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی ایک بار پھر میدانِ سیاست میں سرگرم، الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کرنے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، حکومت کا 5سال پورے کرنا بہت بڑی بات ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں، میں نواز شریف کو آج مبارک دینے آیا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی، میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ۔جاوید ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ جمہوریت کے خلاف ہے۔