Buy website traffic cheap

ڈرائیور

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی موٹرسائیکل سڑکوں پر آگئی

جرمنی (ویب ڈیسک) بی ایم ڈبلیو نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بغیر ڈرائیور خودکار چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی ہے. تفصیلات کے مطابق بی ایم ڈبلیو کمپنی نے خودکار چلنے والی موٹرسائکل کو نمائش کیلئے پیش کیا ہے جس کا نام ’بی ایم ڈبلیو موٹر ریڈار1200 جی ایس‘ رکھا گیا ہے. یہ بائیک اپنا انجن خود اسٹارٹ کرکے، ایکسلیریٹر چلاتے ہوئے کسی ریسنگ ٹریک پر برق رفتاری سے دوڑتی ہے اور چکر پورا کرنے کے بعد مقررہ مقام پر رک بھی جاتی ہے۔ اس کے لیے کسی بھی انسان کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بائیک آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے خود کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے.

یہ خبر بھی پڑھیں؛ چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاگیا
لاہور(آئی آئی پی) پنجاب حکومت نے چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاہے -سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے -21ویں گریڈ کے ڈاکٹر راحیل صدیقی پیشہ وارانہ سول سرونٹ ہےں اور وہ 3صوبوں اور وفاق میں مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات رہے ہیں-ڈاکٹر راحیل صدیقی بہاولپور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی -کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا -ڈاکٹر راحیل صدیقی لاڑکانہ ، میرپورخاص اور بن قاسم میں اسسٹنٹ کمشنر رہے ہیں جبکہ انہوںنے کے پی کے میں سیکرٹری ایکسائز کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ڈی جی خان میں پولیٹیکل ایجنٹ،رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی کے عہدوں پر فائز رہے ہیں -انہوںنے واپڈا میں جنرل منیجر لینڈایکوزیشن کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ایماندار،قابل اور پیشہ وارانہ آفیسر ہیں-