Buy website traffic cheap

گالہ

بنی گالہ اور سیکٹر الیون کی تعمیرات بارے عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ اور سیکٹر الیون کی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ان تعمیرات کو غیرقانونی قرار دیا ہے. جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل لارجربنچ نے یہ فیصلہ سنایا. عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تعمیرات غیرقانونی اور قابل مسمار ہیں.
واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے درخواست دی گئی تھی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ بنی گالہ میں کمرشل اورای الیون میں طویل المنزلہ عمارات کی تعمیرماسٹرپلان کی خلاف ورزی ہے اورماسٹر پلان کو نقصان پہنچا کرمراعات یافتہ طبقے کوفائدہ پہنچایا گیا۔