Buy website traffic cheap


بڑی خبر: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو اہم صدارتی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): صدارتی انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے متفقہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع کر لئے گئے جبکہ صدارتی انتخاب، عمران احمد،میرافضل سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے صدارتی امیدواروںکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ، چیف الیکشن کمشنر نے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ،ن لیگ کے مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے جبکہ صدارتی امیدوارعمران احمد کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے ،عمران احمدکے تائید اورتجویزکنندگان پیش نہ ہونے پر کاغذات مسترد کئے گئے۔