Buy website traffic cheap

مقبوضہ کشمیر

بھارتی فوج کی بربریت سے 3 کشمیری شہید ہوگئے

سرینگر (ویب ڈیسک)‌ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی. بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن میں‌ 3 مزید کشمیری طلبہ شہید کردیے. نوجوان طالب علم تھے جنہیں حراست کے دوسرے روز گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔قابض فوج نے ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی مشق کے دوران گولیاں لگنے سے دو سپاہی زخمی ہوئے۔