Buy website traffic cheap

وائٹ ہاؤس

بھارتی یوم جمہوریہ، ٹرمپ نے شرکت سے انکار کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی کی طرف سے امریکی صدر کو 26 جنوری کو پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے اس فیصلے کی وجہ پہلے سے طے شدہ مصروفیات بتائی جا رہی ہیں. واضح رہے کہ روس اور بھارت کے درمیان دنیا کے سب سے خطرناک طیارہ شکن نظام ایس-400 کا معاہدہ طے پانے کے بعد دونوں ممالک میں تنائو سامنے آیا ہے. امریکہ نے بھارت کو روس سے میزائل سسٹم لینے سے منع کیا تھا.