Buy website traffic cheap

پیپلزپارٹی

بھارت سے ایک دم امیدیں وابستہ کرلینا جلد بازی ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (یواین پی)سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا ،بھارت سے ایک دم امیدیں وابستہ کرلینا جلد بازی ہے،قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے ایک دم امیدیں وابستہ کرلینا جلد بازی ہے۔ اتنی لچک کے باوجود اگر بھارت کا یہ رویہ ہے تو قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا۔ موجودہ وزیر اور وزیر اعظم پہلے کچھ بیان دیتے ہیں اور بعد کچھ اور نکلتا ہے،کچھ طور طریقے سیکھ لینے چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی پر اندرونی دباﺅ کوئی نیا انکشاف نہیں، اس طرح کی باتیں بھارت میں پہلے بھی ہو چکی ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ جلوس کے پرامن انعقاد پر عمران اسماعیل اور شہریار آفریدی کا منتظمین کو خراج تحسین
کراچی(یواین پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے جلوس اور مجالس کے پرامن انعقاد پر شہری انتظامیہ، منتظمین اور شرکار کو خراج تحسین پیش کی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا، گورنر سندھ اور شہریار آفریدی نے پرامن جلوس کے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کی۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون سے جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد ممکن ہوا، باہمی تعاون سے ہی ملک میں دائمی امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔دوسری جانب وزیر مملک برائے داخلہ شہریار آفریدی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر آج یوم عاشور خیروعافیت سے گزرا۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جوانوں نے انتھک محنت سے ثابت کیا پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ظالم کے آگے سر نہ جھکانے کا ہے، آج پاکستانی قوم کو بدعنوانی اور بربریت کے خلاف ایک ہونا ہے، ہمیں ایسی قوم بننا ہے کہ آنے والی نسلیں پاکستان پر فخر کریں۔شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلک اور مذاہب کے لوگوں کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے۔